• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی پارٹی اجلاس میں اختلاف کی خبروں کی تردید


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی اجلاس میں اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اتوار کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ تھا جس کی کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مختلف میڈیا چینلز پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ کس طرح کچھ چینلزجھوٹ اور غیرذمہ دارانہ رپورٹنگ کررہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ اتوار کو مینار پاکستان پر ہونے والا  جلسہ تاریخی تھا اور ہم نے اس کی کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارک دی ہے۔

تازہ ترین