• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں بارش و برفباری کے بعد سردی کا راج، بالائی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار

گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری تھمنے کے بعد شدید سردی کا راج ہے۔ جبکہ برفباری سے بند راستوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔ شدید سردی میں ندی نالوں اور پائپ لائنوں میں پانی بھی جم گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کےبالائی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔ گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری تھمنے کے بعد یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔ لوگ گھروں میں محصور ہیں، جبکہ معمولات زندگی بھی متاثر ہیں۔

استور میں شدید برفباری کے باعث بند رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد طارق کے مطابق تمام بالائی علاقوں سے زمینی رابطے کو بحال رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


ادھر شمالی بلوچستان میں شدید سردی سے معمولات زندگی متاثر ہیں، جبکہ شمال مشرقی بلوچستان میں موسم خشک اور سرد ہے۔

بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔ شدید سردی میں ندی نالوں اور پائپ لائنوں میں بھی پانی بھی جم گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد سردی کی شدت برقرار ہے۔

تازہ ترین