• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے APS نے لہو سے پرامن پاکستان کی تاریخ لکھی: بزدار

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے بچوں نے اپنے قیمتی لہو سے محفوظ اور پر امن پاکستان کی تاریخ لکھی۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی برسی کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج کا دن آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتا رہے گا۔


وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کے طفیل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کا مثالی اتحاد سامنے آیا۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہید بچے اور اساتذہ قوم کے ہیرو ہیں، ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے عظیم شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ اس مٹی پر قرض ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ برداشت اور میانہ روی پر مبنی معاشرے کے قیام کا عظیم مقصد ضرور حاصل کریں گے۔



واضح رہے کہ آج سانحۂ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی چھٹی برسی منائی جا رہی ہے۔

16دسمبر 2014ء کو سفاک دہشت گردوں نے مقامی افراد کی مدد سے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا تھا اور حصولِ علم میں مگن بچوں پر فائرنگ کر دی تھی۔

سانحۂ اے پی ایس میں بچوں سمیت 130 سے زیادہ افراد شہید ہوئے تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے ذمے دار کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے 6 خود کش حملہ آوروں کو طویل آپریشن کے بعد ہلاک کر دیا تھا۔

تازہ ترین