• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بچوں کی ماؤں کے غم کو سمجھتی ہوں: مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماں ہونے کے ناتے شہید بچوں کی ماؤں کے غم کو سمجھ سکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے بچوں کی شہادت کا یہ دن ہر سال ہمارے دلوں پر لگے گہرے زخموں کو تازہ کردیتا ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ یہ دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف قوم کے پختہ عزم کی تجدید کا دن ہے، یہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی کے خاتمے کے قومی بیانیہ کی تشکیل کا دن ہے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر نے کہا کہ پوری قوم نے ہر تقسیم مٹا کر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا قومی فیصلہ کیا، سانحے میں بچوں اور اساتذہ سمیت تمام شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی متاثرہ خاندانوں خاص طور پر شہید بچوں کے والدین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے۔

تازہ ترین