• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری پھرموخر


اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری پھر موخر کردی گئی۔

ای سی سی اجلا س میں  الیکٹرک وہیلکز پالیسی کی منظوری دے دی گئی مقامی سطح پر تیار کردہ موبائل فون کی ریٹیلرز کو فروخت پر 4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس اور مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فون پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے  ہونے والے اجلاس  میں  کئی اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں اسلام آباد میں نو تعمیر شدہ آئسولیشن اسپتال اور انفیکشنز ٹریٹمنٹ سینٹر کیلئے 21 کروڑ 93 لاکھ روپے پاکستان کے ڈبلیو ایچ او کیلئے کنٹری بیوشن کی مد میں 30 کروڑ 54 لاکھ، اسلام آباد انتظامیہ کے منصوبوں کیلئے 10 کروڑ 67 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

 فاٹا کے متاثرین کیلئے 70 کروڑ 68 لاکھ روپے اور مختلف عالمی اداروں میں سالانہ کنٹری بیوشن کی مد میں 27 کروڑ 78 لاکھ روپے جب کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے میڈیکل آلات، مشینری اور ادویات کیلئے 5 کروڑ 31 لاکھ کی ضمنی گرانٹ بھی منظور کرلی گئی۔


اجلاس میں سبسڈیز کو مرحلہ وار ختم کرنے کے پلان کا جائزہ لیا گیا تاہم اس کی منظوری آئندہ اجلاس تک ملتوی کردی گئی۔

ای سی سی نے گندم اور چینی کی درآمد اور دستیابی کا بھی جائزہ لیا، ای سی سی نے یوٹیلٹی اسٹورز اور آزاد کشمیر کو اضافی گندم فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

ای سی سی نے آف شور پاکستانی روپے سے وابستہ بانڈز کے اجراء کی بھی منظوری دی، تاہم ای سی سی نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری اگلے اجلاس تک موخر کردی۔

تازہ ترین