• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا نیوزی لینڈ سے ٹاکرا کل ہوگا

پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ کا باقاعدہ آغاز ہونے میں ایک دن رہ گیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں گرین شرٹس کے مداحوں کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔ کرکٹ کے دیوانوں نے قومی ٹیم سے عمدہ کارکردگی کی امیدیں باندھ لیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کل آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ تین میچوں کی سیریز کے دیگر دو میچ 20 اور 22 دسمبر کو شیڈول ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ریکارڈ کافی بہتر ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 21 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں 13 میچز پاکستان نے جیتے اور 8 میں نیوزی لینڈ کامیاب ہوئی ہے۔

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ اسکور 201 ہے۔ یہ میچ قومی ٹیم نے 48 رنز سے 2018 میں جیتا تھا۔

قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں سب سے کم اسکور 101 ہے۔اس میچ میں پاکستان کو 95 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

تازہ ترین