کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ سندھی کے سربراہ ڈاکٹر کمال جامڑو انتقال کرگئے۔ ڈاکٹر کمال جامڑو کو چند روز پہلے ڈینگی بخارمبتلا ہونے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ زندگی کی بازی ہارگئے۔ ڈاکٹر کمال جامڑو کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے اور کئی کتابوں کے ترجمے بھی کیئے۔ وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی ڈاکٹر روبینہ مشتاق, سپلا ٹائم اسکیل کے رہنماؤںپروفیسر یعقوب چانڈیو، پروفیسر اسلم پرویز خاصخیلی پروفیسر ظفریار خان پروفیسر نجیب لودھیقائم مقام رجسٹرار محمد صارم نے یونیورسٹی کے شعبہ سندھی کے سربراہ ڈاکٹر کمال جا مڑوکی کی اچانک موت پر دلی صدمے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم سندھی ادب کے لئے انکی گراں قدر خدمات پر زبردست خراج تحسین پیشکیا۔