• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریفہ میں چُھپے بے شمار فوائد

شریفہ گرم آب و ہوا کا پھل ہے۔ اسے ہندی زبان میں ’سیتا‘ جبکہ انگریزی زبان میں’شوگر ایپل یا کسٹرڈ ایپل‘ کہا جاتا ہے۔ اگرچہ اسے کھانا دشوار ہے لیکن اس چھوٹے سے پھل میں قدرت نے بے شمار فوائد چُھپا رکھے ہیں کہ یہ پھل اپنے اندر صحت کا خزانہ سموئے ہے۔

شریفے میں مناسب مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی، بی6، کیلشیم، میگنیشم اور آئرن وغیرہ پائے جاتے ہیں۔ 

میگنیشم سے بھرپور:

اس میں موجود میگنیشم جسم میں پانی کا توازن برقرار رکھتا ہے اور جوڑوں سے تیزابیت کا خاتمہ کرتا ہے جس سے جوڑوں کے امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ 

پٹّھوں کی صحت کیلئے مفید:

اس پھل کا کثرت سے استعمال پٹّھوں کی کمزوری دُور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور اس میں پائے جانے والے بعض اجزاء جسم میں سرطان کے خلیات پھیلنے سے روکنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

وٹامن بی 6 کا ذریعہ:

اس میں وٹامن بی 6 پایا جاتا ہے جس کی کمی چڑچڑے پَن کا بھی باعث بنتی ہے، لہٰذا اس پھل کا استعمال ڈیپریشن اور تناؤ دُور کرتا ہے۔ 

کیلشیم کثرت سے پایا جاتا ہے:

کیلشیم کی وجہ سے دانتوں کی تکالیف ختم ہوجاتی ہیں، توسوڈیم اور پوٹاشیم کی مخصوص مقدار بُلند فشارِخون کنٹرول کرتی ہے۔ 

ذیابطیس کے مرض میں فائدہ مند:

شریفے میں موجود فائبر ذیابطیس سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوتا ہے جبکہ آئرن کی موجودگی دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے فائدہ مند ہے۔ 

اس کے علاوہ یہ جگر کے عوارض، بھولنے کی بیماری (نسیان) سے تحفّظ اور بکٹیریا اور انفیکشن سے لڑنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

تازہ ترین