گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ لاہور میں باکسنگ کے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں باکسنگ کے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں امن لوٹ آیا، یہاں کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اس ایونٹ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
اس موقع پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے کہا کہ گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اتنا پیار دیا۔