• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز خود گاڑی ڈرائیو کرکے میڈیا ٹاک کے لیے پہنچیں


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرنے کے لیے خود گاڑی ڈرائیو کرکے پہنچیں، جسے دیکھ کر صحافی بھی حیران رہ گئے۔

مریم نواز کے خود گاڑی چلاکر پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ایک صحافی نے مریم نواز سے کہا کہ آج ہم آپ کی ڈرائیونگ اسکلز کو دیکھ  کر حیران ہوگئے ہیں۔


جس پر مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شکریہ ابھی آپ مزید اسکلز دیکھیں گے۔

مریم نواز نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ ابھی آپ کو آہستہ آہستہ بہت ساری اور اسکلز کا پتا چل جائے گا۔

تازہ ترین