• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ سینیٹ الیکشن تک آگئے باقی بھی جلدی مان لیں گے، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کا ئرہ کا کہنا ہے کہ ہم تو حکومت سے عام انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں یہ سینیٹ الیکشن تک آگئے باقی بھی جلدی مان لیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام  ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق پی ڈی ایم کی قیادت فیصلہ کرے گی۔

 قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے طے کرلیا ہے کہ استعفے دینے ہیں کب اور کیسے دینے ہیں اس پر مشاورت ہورہی ہے ۔


ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہم اپنی حکومت کی قربانی دے سکتے ہیں اس کا قطعی یہ مطلب نہیں کہ الیکٹورل کالج ہم ضرور توڑیں گے۔

قمر زمان  کائرہ نے کہا کہ نتیجے میں یہ الیکٹورل کالج ٹوٹ جائے گا یہ الگ بات ہے ۔

پی پی رہنما نے کہا کہ کیا ضمنی انتخابات ہو جانے چاہئیں، حکومت اس سے بھاگ رہی ہے ان کو شکست کا خطرہ ہے۔

تازہ ترین