• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم مانڈوی والا کیس میں کوئی بدنیتی شامل نہیں، نیب

اسلام آباد(این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے بے نامی شیئرز منجمد کرنے کے معاملے میں نیب نے 136 صفحات پر مشتمل جواب احتساب عدالت میں جمع کرادیا۔نیب نے جواب میں کہا کہ کیس میں نیب کی کوئی بدنیتی شامل نہیں، معاملہ سپریم کورٹ کے حکم پر بنی جے آئی ٹی میں سامنے آیا تھا۔سلیم مانڈوی والا کے مبینہ بے نامی دار طارق محمود کے وکیل نے درخواست کی سماعت التوا کرنے کی درخواست کی اور نیب جواب پر دلائل کیلئے مہلت مانگ لی۔

تازہ ترین