• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ ،ماڈل کورٹ سے بری ہونیوالےقتل کے ملزم کو نوٹس جاری

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے قتل کیس میں ماڈل کورٹ سے بری ہونے والے ملزم کے فیصلےکیخلاف دائر اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم کو نوٹس جاری کردیا گزشتہ روز جسٹس ناصر مخفوظ اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل بنچ نے مدعی مقدمہ حجاب گل کی جانب سے ایڈووکیٹ سید بلال جان کی توسط سے دائر اپیل کی سماعت کی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26ستمبر 2016کو ملزمان ابرار اور شیرین ساکنان محلہ شید گڑھی، ماشو گگر بڈھ بیر نے 27 سالہ نوجوان شکیل احمد خان ساکن گڑھی ماشو گگر کو قتل کیا تھا۔ جس کی رپورٹ مقتول کے والد حجاب گل کی مدعیت میں ملزمان ابرار اور شیرین کے خلاف درج کی تھی۔ اور ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے تھے۔ وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقتول نے زخمی ہونے کے بعد بیان نزع میں ملزمان ابرار اور شیرین پردعویداری کی تھی اور ڈاکٹر نے اپنی شہادت میں اس بات تصدیق کی تھی اور ملزم ابرار اب بھی مفرور ہے اور ماڈل کورٹ نے ملزم ابرار کو اشتہاری قرار دیاہے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپیل باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرکے ملزم شیرین کو نوٹس جاری کر دیا
تازہ ترین