امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ اس وقت ریاست پر قبضہ گروپ اور مافیا مسلط ہے۔
میرپورخاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عالم دین پروفیسر امیرالدین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
سراج الحق نے کہا کہ شوگر مافیا، ڈرگ مافیا اور آٹا مافیا پارٹیوں پر سرمایہ کاری کرتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت سینیٹ کا الیکشن قبل از وقت چاہتی ہے، اگر حکومت میں ہمت ہے تو قومی اسمبلی کے الیکشن بھی قبل از وقت کرائے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ شو آف ہینڈ اس لئے ہے کہ خود اپنے اراکین پر اعتماد نہیں رہا۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت سمجھتی ہے خفیہ الیکشن میں خود اس کے اراکین اسے ووٹ نہیں دیں گے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن سے قبل شفاف الیکشن کے لیے پارٹیوں کے درمیان ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔