• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا اگلا پڑاؤ اسلام آباد ہوگا، احسن اقبال



اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحادپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اگلا پڑاؤ اسلام آباد ہوگا۔

جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک اب پاکستان بچانے کی تحریک بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اناڑی، نالائق اور ناتجربہ کار حکومت ہے، پاکستان کو بچانے کے لئے پی ٹی آئی کی حکومت کا جانا ضروری ہے۔


احسن اقبال نے مزید کہا کہ 13دسمبر کا لاہور کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا، ملتان کی طرح لاہور میں پکڑ دھکڑ کی تو پورا لاہور جلسہ گاہ بن جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد کا اگلا پڑاؤ اسلام آباد ہوگا، لانگ مارچ عمران خان سے نجات حاصل کرنے کےلیے کریں گے۔

تازہ ترین