• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

JUI F کی مولانا فضل الرحمٰن کو نیب کا نوٹس ملنے کی تردید

جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کی جانب سے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا نوٹس یا سوالنامہ ملنے کی تردید کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نیب دھمکیاں کسی اور کو دے اور اگر اس کا نوٹس یا سوالنامہ آیا تو ردی کے سوا اس کی کوئی اہمیت نہیں ہو گی۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سوالنامہ بھیجنے کے معاملے پر سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ ‎نیب دھمکیاں کسی اور کو دے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں اور ان کو لانے والوں کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی، ‎نیب کا کوئی نوٹس یا سوالنامہ نہیں ملا ہے،‎کوئی نوٹس یا سوالنامہ آیا تو اس کی ردی کے سوا کوئی اہمیت نہیں ہے۔


ترجمان جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ ‎نیب انتقامی کارروائیوں کے لیے بنایا جانے والا ایک نا اہل ادارہ ہے، قریبی رفقاء کے خلاف بھی طویل عرصے سے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے مولانا فضل الرحمٰن کو خط لکھا جس میں ان سے اثاثوں کی تفصیلات اور ذرائع آمدن سے متعلق پوچھا گیا ہے۔

تازہ ترین