• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادا کے مقدمے کا فیصلہ پوتے کے زمانے میں ہونے کا نظریہ ختم کیا جانا چاہیے، چیف جسٹس قاسم خان

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کہتے ہیں کہ دادا کے مقدمے کا فیصلہ پوتے کے زمانے میں ہونے کا نظریہ ختم کیا جانا چاہیے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے لاہور میں پنجاب بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تاریخ کے اس موڑ پر کھڑے ہیں جہاں مختلف ادارے ہماری سرگرمیاں دیکھ رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ عدلیہ اور وکلا کو انصاف دلانے میں اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہیے۔

چیف جسٹس قاسم خان نے یہ بھی کہا کہ بار کے ذمہ داران کے لیے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ دیکھنا یہ ہے کہ کار خیر میں ہم میں سے کون کون اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔

تازہ ترین