• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں 14 سالہ لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی


کوئٹہ میں گوالمنڈی پولیس اور شہریوں نے 14سالہ لڑکی کو اغواءکرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک اغوا کار پکڑ لیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کیقباد روڈ کے رہائشی حبیب الرحمن نے گوالمنڈی تھانے  میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ اسکی 14سالہ بیٹی بریشنہ بی بی جو نہم جماعت کی طالبہ ہے ٹیوشن سے گھر واپس آرہی تھی کہ تین افراد نے اسے اغوا کر نے کوشش کی تاہم اہل علاقہ کے باعث بچی کو ڈرا کر فرار ہو گے۔


پولیس نے رپورٹ درج کرکے اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے منصوبہ بندی اور سادہ کپڑوں میں نگرانی شروع جبکہ گزشتہ روز بچی کو ٹیوشن جانے کا کہا بچی جیسے ہی گھر سے ٹیوشن کے لیے جارہی تھی کہ ایک اغواکار نے اسے اغوا کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے شہریوں کی مدد سے اغوا کار امین افضل کو گرفتار کر لیا۔ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے، فرار ہونے والے اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین