باکسر عامر خان کا پاکستانی با صلاحیت نوجوان باکسر محمد وسیم سے متعلق کہنا ہے کہ محمد وسیم پاکستان کا چیمیئن بنے گا۔
باکسر عامر خان نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے با صلاحیت نوجوانوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے، وسیم پاکستان کا چیمیئن بنے گا۔
عامرخان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کو میں خود فنڈنگ کرتا ہوں، اس طرح کے ایونٹس کروانے میں بہت کم خرچہ آتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت سب کا شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ باکسر محمد وسیم کی پنچنگ اور داؤ پیچ بہت ہی قابل تعریف ہے لیکن اب ہمیں غربت، بے روزگاری اور نا انصافی کو پنچنگ کرنا ہے، ہم اپنے ٹارگٹ فکس کرلیں کہ کس مسئلہ کو پنچ مارنے ہیں۔