بلال اظہر کیانی کو کنوینر بنائے جانے پر پاک میڈیا سینٹر نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اوورسیز کمیونٹی نے بیرونِ ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بلال اظہر کیانی ایک تجربہ کار محب وطن شخصیت ہیں، حکومت نے انہیں کمیٹی کا کنوینر نامزد کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ حکومت پاکستان اوورسیز کے مسائل توجہ اور دلچسپی سے حل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اوورسیز کمیونٹی کے مطابق بلال اظہر کیانی ناصرف اوورسیز کے ساتھ رابطہ میں رہتے ہیں بلکہ اوورسیز کے مسائل کا ادراک بھی رکھتے ہیں۔
ان کے مطابق ایسی محبِ وطن شخصیات ملک و قوم کا اثاثہ ہوتی ہیں، انہیں ملک کی خدمت کا موقع دینے سے ہمارا ملک ترقی و خوش حالی کی طرف بڑھے گا۔
دریں اثناء جہلم فورم نے بھی بلال اظہر کیانی کی نامزگی کو سراہا اور توقع ظاہر کی ہے کہ بلال اظہر کیانی اوورسیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
بالخصوص سفارت خانوں میں افسران کا رویہ درست کرنے میں بھی مدد کریں گے جو وقت کی ضرورت ہے، سفارت خانوں میں پاسپورٹس اور نادرا کارڈ کی ترویج کے لیے وقت نہ ملنا ایک بڑا مسئلہ ہے جسے حل کیا جانا چاہیے۔