اسٹینسٹیڈ ایئر پورٹ کے لیے ٹرین استعمال کرنے والے مسافروں کو آج (ہفتے) سے لگاتار 5 ویک اینڈز تک سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا کیونکہ ویک اینڈز پر مینٹیننس ورک کے سبب لندن اور اسٹینسٹیڈ ایئر پورٹ کے درمیان کچھ حصوں کے لیے اسٹینسٹیڈ ایکسپریس سروس دستیاب نہیں ہو گی۔
نیشنل ایکسپریس نے کہا ہے کہ وہ مسافروں کو ایئر پورٹ پہنچانے کے لیے روزانہ ٹرین کے متبادل کے طور پر 200 بسیں چلائے گی۔
گریٹر انگلیا کے مطابق اس ہفتے اور اتوار کے علاوہ یکم 2، 8، 9، 15، 16، 22 اور 23 مارچ کو لندن سے اسٹینسٹیڈ ایئر پورٹ کے لیے براہِ راست ٹرین سروس دستیاب نہیں ہو گی۔