• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: آکسیجن نہ ملنے سے اموات پر معطل ملازمین کو فارغ کرنے کی سفارش


خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں آکسیجن کی عدم فراہمی سے کورونا مریضوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیٹی نے معطل ملازمین کو فارغ کرنے کی سفارش کر دی۔

چیئرمین بورڈ آف گورنر خیبرٹیچنگ اسپتال ندیم خاور کے مطابق آکسیجن کی کمی سے ہونے والی اموات کے واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیٹی نے معطل ملازمین کو فارغ کرنے کی سفارش کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منیجر ایچ آر نے آکسیجن پلانٹ میں تربیت یافتہ اسٹاف کو بھرتی نہیں کیا تھا، انکوائری رپورٹ وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کو پیش کی جائے گی۔

اسپتال کے ترجمان کے مطابق واقعے میں معطل کیئے گئے ملازمین کی جگہ عارضی بنیادوں پر اسٹاف بھرتی کر لیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں آکسیجن نہ ملنے کے واقعے میں 7 کورونا وائرس کے مریض جاں بحق ہو گئے تھے۔

تازہ ترین