• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاروش خالد کے واحد فیصلہ کن گول کی بدولت پاکستان واپڈا نے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیکر نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان آرمی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کو زیر کیا۔ لاہور کے پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں واپدا اور ایس ایس جی سی کے درمیان دلچسپ مقابلہ رہا۔

دونوں ٹیموں نے سبقت حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے لیکن کامیابی نہ ملی۔ میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں بھی گول کرنے کشمکش جاری رہے۔ 75ویں منٹ میں لاروش خالد نے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی کامیابی دلوا دی۔


قبل ازیں تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان آرمی اور  کے پی ٹی کے درمیان میچ سنسنی خیز انداز میں شروع ہوا۔ چھٹے منٹ میں قدیر حسین نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلوائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

تازہ ترین