• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم نے شہریوں پر لندن چھوڑنے کی پابندی لگادی


برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لندن سمیت مشرقی انگلستان کے شہریوں پر اپنا علاقہ چھوڑنے پر پابندی لگا دی۔

برطانوی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس  کے باعث پابندیاں مزید اگلے چند ماہ برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔

برطانوی لیبارٹریوں کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

کورونا وائرس  کی نئی قسم وی یو آئی بیس بیس بارہ کی انگلستان میں اسی ماہ شناخت کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر کورونا وائرس نے مزید شکلیں تبدیل کیں تو کورونا ویکسین بھی تبدیل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے ، تاہم فی الحال موجودہ ویکسین اس کے لیے موثر ثابت ہو رہی ہے۔

برطانوی وزیر صحت ہینکوک نے کہا ہے کہ نومبر میں کینٹ کے علاقے میں کورونا وائرس کی نئی قسم زیادہ دیکھنے میں آئی اور وہیں کورونا  وائرس کے کیس مزید پھیلے ورنہ باقی علاقوں پر لاک ڈاؤن کا مثبت اثر ہوا۔


انھوں نے کہا کہ جب تک لوگوں کے تحفظ کے لیے انھیں ویکسین فراہم نہیں کر دی جاتی، کورونا کا چیلنج موجود رہے گا۔

اس نئی صورت حال کے بعد لندن سے دیگر علاقوں کو جانے کے لیے ٹرینوں پر لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے اور ٹکٹ دست یاب نہیں ہیں۔

تازہ ترین