• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پسپائی اختیار کر چکے ہیں، صدر نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی (این پی) کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ عمران خان نفسیاتی طور پر پسپائی اختیار کر چکے ہیں، پی ڈی ایم تحریک نااہل حکومت سے عوام کی جان چھڑانے میں کامیاب ہوگی۔

تربت میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ پی ڈی ایم  کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کے مسائل اجاگر ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ  موجودہ حکومت کے ڈھائی سال ہر طرح سے جمود کاشکار  ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ملک میں غیر جانبدارانہ الیکشن پی ڈی ایم کا بنیادی مقصد ہے، 18ویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین