• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آواران: سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے جھڑپ، لانس نائیک شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آوارن میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ  کے تبادلے میں زخمی ہونے والا لانس نائیک جام شہادت نوش کر گیا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں آواران کے قریب جٹ بازار میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن دہشتگردوں اور سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی لانس نائیک محمد اقبال شہید ہوگئے، لانس نائیک محمد اقبال کو زخمی ہونے پر فوری کراچی منتقل کیا گیا تھا۔


 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زیادہ خون بہہ جانے پر لانس نائیک محمد اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جٹ بازار کا تمام علاقہ کامیابی سے کلیئر کردیا۔

تازہ ترین