• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار


کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے بڑی کارروائی کرکے  کالعدم تنظیم کے  دہشت گرد  کو گرفتار کرلیا۔

 حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عماد علی عرف حماد سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد  ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی  حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔


 حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے گلشن اقبال، پیپلز چورنگی اور رضویہ میں قتل کی وارداتیں کیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

تازہ ترین