• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن چھوڑ کر جانے والوں کو روکنے کیلئے پولیس نفری تعینات


برطانیہ میں کورونا وائرس کی خطرناک لہر اٹھنے کے بعد لوگوں میں ہلچل مچ گئی ہے، جس کی وجہ سے نئی پابندیوں سے بچنے کے لیے لوگ لندن چھوڑ کر جانے لگے ہیں، لوگوں کی بڑی تعداد کو شہر چھوڑنے سے روکنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

لندن  کے ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کا رش لگ گیا جبکہ لندن کا ہیتھرو ائیرپورٹ بھی مسافروں سے بھر گیا۔

لوگوں کو شہر سے باہر نکلنے کی جلدی ہے، جس پر  وزیر صحت نے لندن چھوڑنے والوں کو ’غیرذمےدار‘ قراردے دیا۔


شہریوں کو لندن سے باہر جانے سے روکنے کیلئے ریلوے اسٹیشن پر اضافی پولیس دستے موجود ہیں۔

 فرانس، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، جرمنی، بیلجیم، آسٹریا، بلغاریہ، ترکی، اٹلی، کینیڈا اور بھارت نے برطانیہ سے سفری پابندیاں عائد کردیں۔

ہزاروں برطانوی شہری مختلف ممالک میں پھنس کر رہ گئے، جبکہ برطانیہ میں  کھانے پینے کی اشیا کی قلت کا خدشہ بھی بڑھ گیا۔

تازہ ترین