• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے برطانیہ سے آنے والوں پر سفری پابندی لگادی


پاکستان نے برطانیہ سے آنے والوں پر سفری پابندی لگادی، نوٹی فکیشن کے مطابق برطانیہ سے آنے والوں کے لیے سفری پابندیوں کا اطلاق 22 دسمبر سے 29 دسمبر تک ہوگا۔

پابندی کا فیصلہ آج ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا۔

 نوٹی فکیشن کے مطابق برطانیہ سے آنے والے پاکستانیوں کے لیے ایک ہفتے کا قرنطینہ لازمی ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان واپس آنے والوں کے لیے فلائٹ سے 72 گھنٹے پہلے پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ ایک ہفتے کے دوران برطانیہ سے آئے تمام افراد کا کورونا وائرس کا  ٹیسٹ کروایا جائے گا۔


نوٹی فکیشن کے مطابق سول ایوی ایشن کو پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی گئی۔

اعلامیے کے مطابق وزٹ ویزے پر برطانیہ میں موجود پاکستانیوں کو واپس آنے کی اجازت ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) کا کہنا ہے کہ پابندی برطانیہ سے پاکستان آنے اورجانےوالی تمام ایرلائنز کی پروازوں پرہوگی۔

تازہ ترین