• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائل گھوش نے ممبئی پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھادیا

بھارتی اداکارہ پائل گھوش نے انوراگ کیشپ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات سے متعلق کیس چلنے پر مایوسی کا اظہار کردیا۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پائل گھوش نے ممبئی پولیس کی کارروائی کرنے پر سوالیہ نشان اٹھادیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انھوں نے ایک پیغام جاری کیا۔ 

اس پیغام میں پائل کا کہنا تھا کہ کافی وقت گزر گیا لیکن ممبئی پولیس نے کچھ بہترین نہیں کیا۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیا مجھے کارروائی آگے بڑھانے کے لیے مرنا پڑے گا؟

تازہ ترین