• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو این مبصر کی گاڑی پر بھارتی فائرنگ، پاکستان نے نئی دلی کا موقف مسترد کردیا

پاکستان نے اقوام متحدہ کی گاڑی پر بھارتی فائرنگ سے متعلق نئی دلی کا موقف مسترد کردیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے اقوامِ متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری سے انکار مسترد کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جان بوجھ کر یو این کی گاڑی کو نشانہ بنانا سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔


ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یو این مبصر کی سیکیورٹی اور حفاظت یقینی بنانا ضروری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملے کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم بھارت پر زور دیتے ہیں کہ 2003 کی جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت مبصر گروپ کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مینڈیٹ کے تحت کام کرنے دے۔

تازہ ترین