• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ گیس بلاتعطل ملے گی، زبیر موتی والا

بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ حکومت نے یہ وعدہ کیا تھا کہ گیس بلاتعطل ملے گی، مگر حکومت نے وعدہ پورا نہیں کیا۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 12 سے 14 گھنٹے تک گیس کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ جنوری میں صورتحال تباہ کن ہوجائے گی، انڈسٹری بڑے بحران میں آجائے گی۔

واضح رہے کہ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں کہیں بھی گھریلو، صنعتی اور کمرشل صارفین کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی تاہم گیس پائپ لائنوں کے اختتام پر واقع علاقوں میں کم گیس پریشر کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین