• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این آر او کے بینیفشریز وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھے ہیں، محسن شاہنواز


رہنما مسلم لیگ ن محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ این آر او کے بینیفشریز وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھے ہیں، کچھ لوگوں نے ساتھ دینے کے لیے ہاتھ جوڑے ہیں، نام نہیں بتائیں گے۔

محسن شاہنواز رانجھا نے اپنی  پریس کانفرنس  کے دوران کہا ہے کہ شبلی فراز نے گری ہوئی حرکت کرتے ہوئے پارلیمانی روایات کی خلاف ورزی کی، ہمارے لیے لازم ہوگیا کہ حقائق سامنے لے آئیں، شہزاد اکبر نے ہمیں نیب کا مجوزہ مسودہ دیا، خیبرپختونخوا کی کرپشن کو کلین چٹ دینے کے لیے یہ بل قائمہ کمیٹی میں پڑا ہے۔ 

محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ اسپیکر کے کہنے پر شاہ محمود قریشی کی صدارت میں کمیٹی بنی، حکومتی صفوں میں کرپشن کے سنگین معاملات ہے جو خود این آر اومانگ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آرڈیننس 28 دسمبر 2019 میں جاری ہوا، آرڈیننس حکومتی این آر او کا ثبوت ہے۔

محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ  بی آر ٹی منصوبے کواین آر او دینے کے لیے یہ آرڈیننس لایا گیا، بی آرٹی منصوبے میں کھربوں کے معاملات ہے اور لاگت بڑھائی گئی، وہ این آراو ہے، ہم نے مجوزہ بل کی حمایت سے انکار کر دیا۔

محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ  سپریم کورٹ نے کہا کہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، اپوزیشن سے بدلہ لینے کے لیے ملک کے عوام کو مشکل میں ڈالا جارہا ہے۔

انہوں نےکہا کہ نیب کو صرف انتقامی کارروائی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، ہم نیب کا سامنا کررہے ہیں اور تیار ہے۔

تازہ ترین