• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا وزیراعظم عمران خان کے بیان پر تبصرہ


سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے عمران خان کے اقتدار سنبھالنے سے قبل نظام حکومت سے متعلق بریفننگ دیے جانے کے بیان پر تبصرہ کیا۔

انہوں نے وزیراعظم کی تصاویر شیئر کیں اور استفسار کیا کہ اس کو پاکستان پر مسلط کرنے کے لیے چند افراد نے اتنی محنت بھی کی اور بدنامی بھی کمائی؟


مریم نواز نے اپنے تبصرے میں مزید کہا کہ ’دنگ رہ جاتا ہے، انسان‘۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں تجویز دی تھی کہ امریکی طرز پر نئی حکومت کو اقتدار سپرد کیے جانے سے قبل انتظامی معاملات سے متعلق بریفننگ دی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہمیں ابتدائی 3 ماہ تو سسٹم سمجھنے میں لگ گئےتاہم اب ہمارے پاس سوا 2 سال ہیں اور اب ہمیں پرفارمنس دینی ہے۔

تازہ ترین