عالمی شہرت یافتہ’ ٹائم میگزین‘ 'نے اپنا13واں سالانہ ایڈیشن جاری کردیا ہے ، جس میں دنیا کے 100سب سے زیادہ با اثر لوگوں کی فہرست شائع کی ہے، بھارتی وزیر اعظم مودی کا نام فہرست میں شامل نہیں۔
اس فہرست میں امریکی صدر باراک اوباما ، جسٹن ٹروڈو، ہیلری کلنٹن، چینی صدر ژی چنگ پنگ، ڈونلڈ ٹرمپ، اینگلا مارکل اوردنیا کی کئی اہم شخصیات کے نام شامل کئے گئے ہیں۔
بھارت کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا اور ٹینس کی معروف کھلاڑی ثانیہ مرزا کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے ، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کو کوئی جگہ نہیں دی گئی۔
ٹائمز ایڈیٹر کی جانب سے جاری کی گئی اس فہرست میں اداکارعزیز انصاری، فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ، روحانی پیشوا پاپ فرانسس اورآسکر ایوارڈ یافتہ لیونارڈو دی کیپریوکا نام بھی موجود ہے۔