• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کِٹس کیلئے وزارت صحت 300 ملین روپے اپنے بجٹ سے دے: سندھ کابینہ

سندھ کابینہ نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ کورونا ٹیسٹنگ کٹس خریدنے کیلئے وزارت صحت  300 ملین روپے اپنے بجٹ سے دے۔

ترجمان کے مطابق کابینہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کو درخواست کی جائے کہ وہ پی سی آر کٹس مہیا کریں۔

دوسری جانب سندھ کابینہ سے سندھ پبلک سروس کمیشن پاس 958 اسٹاف نرس کی فوری بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسٹاف نرسز کی شدید ضرورت ہے، انہیں فوری تقرری نامے دیےجائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کوویڈ-19 کے باعث ہنگامی حالات ہیں، فوری طور پر نرسز کو پوسٹنگ دی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ باقی فارملٹیز 3 مہینوں کے اندر مکمل کی جائیں۔

تازہ ترین