• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ندیم افضل چن نے ملاقات کی ہے جس کے دوران سیاسی اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت آئینی مدت کا آخری منٹ بھی پورا کر کے ہی جائے گی، پی ڈی ایم جماعتیں ایک پیج پر نہیں، سب کا اپنا اپنا پیج ہے۔

انہوں نے کہا کہ مایوس پی ڈی ایم کو اب خود سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ کیا کرے، اپوزیشن کے اے سے زیڈ تک تمام پلان فلاپ ہی ہوں گے۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے کوروناوائرس پھیلاؤ مہم کا حصہ بن رہے ہیں، پی ڈی ایم بس دیکھتی جائے، سینیٹ الیکشن بھی ہوں گے۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اپنے اصولی مؤقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی، سینیٹ انتخابات میں بھی تحریکِ انصاف واضح کامیابی حاصل کر لے گی، اپوزیشن کی احتجاجی سیاست کا ایجنڈہ انتشار اور فساد کے سوا کچھ نہیں۔

اس موقع پر ندیم افضل چن نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کا سیاسی مخالفین کا ایجنڈا ناکام ہو گا، حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں، آئینی مدت پوری کریں گے۔

تازہ ترین