• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم جاوید اور ان کا بیٹا جوجی ایک ہی دن سالگرہ منائیں گے


لوک گیت ’جگنی‘ سے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والے گلوکار سلیم جاوید اور ان کے صاحبزادے معروف موسیقار شیزان جوجی کل 25 دسمبر کو اپنی سالگرہ منائیں گے۔

سلیم جاوید نے موسیقی کی دنیا میں نت نئے گائیکی کے انداز متعارف کروائے اور وہ گزشتہ 40 برسوں سے موسیقی کے رنگوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔

ان کے صاحبزادے شیزان جوجی بھی اپنی سالگرہ 25 دسمبر کو مناتے ہیں۔ 

اس طرح باپ بیٹوں کی سالگرہ کا ایک دن ہونے سے اہلِ خانہ ایک ساتھ ہی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہیں۔

گلوکار سلیم جاوید نے بتایا کہ 25 دسمبر میرے لیے کئی خوشیاں لے کر آتا ہے، اس دن قائداعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش بھی ہوتا ہے اور دنیا بھر میں کرسمس بھی منایا جاتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ میرا بیٹا جوجی ان دنوں کینیڈا میں ہے، اس لیے ہم آن لائن ایک ساتھ کیک کاٹیں گے، جبکہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث سالگرہ سادگی سے منارہے ہیں۔

سلیم جاوید نے کہا کہ ہر سال دنیا بھر سے نیک خواہشات کے اور سالگرہ کی مبارکباد کے پیغامات ملتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے۔

گلوکار نے اپنے گیت کو یاد کرتے ہوئے کہ 35 برس قبل ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ گایا تھا آج بھی اسے آج کی نئی نسل گا رہی ہے، یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔

سلیم جاوید کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہمیشہ موسیقی میں اپنے گیتوں کو نئے رنگ کے ساتھ پیش کیا ہے، جبکہ ان کے کئی گیت دنیا کی فلم انڈسٹری بولی ووڈ میں کاپی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین