• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’اپوزیشن استعفوں سے بھاگ رہی ہے‘‘ 2 ارکان استعفے دیکر غائب ہوگئے، پی ڈی ایم اپنی موت مر گیا، مریم نواز نے تمام جاعتوں کی ساکھ ختم کردی، عمران خان

مریم نواز نے تمام جاعتوں کی ساکھ ختم کردی، عمران خان


اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نےپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو مردہ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ پی ڈی ایم اتحاد اپنی موت آپ مرگیا‘یہ اتحاد اختلافات کا شکار ہے‘ اپوزیشن اب استعفوں سے بھاگ رہی ہے‘ان کے 2ایم این ایز استعفیٰ دے کر اب غائب ہوگئے ہیں ان کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے‘مریم نوازنے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی ساکھ کو ختم کردیاہے‘اپوزیشن انتخابی اصلاحات میں سنجیدہ ہوتی تو سینیٹ میں اوپن ووٹنگ کی مخالفت نہ کرتی‘ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میثاق جمہوریت کی شق 23 سے بھی مکر رہی ہیں، اس میں سینیٹ الیکشن اوپن ووٹنگ سے کرانے کا کہا گیا ہے۔حزب اختلاف نیب کو بلیک میل کررہی ہے ‘لینڈمافیاکے خلاف کارروائی جاری رہے گی ‘ احتساب سے کوئی نہیں بچے گا۔ اسلام آباد میں حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم خود اختلافات کا شکار ہے‘ اپوزیشن احتساب سے بھی بھاگ رہی ہے‘ مولانا فضل الرحمان پیسوں اور جائیدادوں کا حساب دیں‘ اپوزیشن کا دھاندلی سے متعلق بیانیہ جھوٹا ہے، وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو ہدایت کی کہ اپوزیشن کی انتخابی اصلاحات پر دہری پالیسی کو بے نقاب کیا جائے، ان کے کارنامے عوام کو بتائے جائیں۔

تازہ ترین