جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مردم شماری میں کئی خرابیاں تھیں، ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ کراچی کی آبادی تقریباً نصف شمار کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری کراچی کے حقوق پر ڈاکا ہے، پی ٹی آئی کو جیسے بھی نشستیں ملیں، لیکن وہ مسلسل کراچی دشمنی کا مظاہرہ کررہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ایم کیو ایم کا رویہ عجیب ہے، وہ کابینہ میں مراعات بھی لیتے ہیں اور ایک بیان دے کر احتجاج بھی کرلیتے ہیں۔