• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے بہترین کارکردگی کے لیے بولرز کو مفید مشورے دے دیے۔

بولنگ کوچ وقار یونس نے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو پورے رن اپ کے ساتھ باؤلنگ کرنے کا مشورہ دیا۔

وقار یونس نے موسیٰ خان کو بھی رن اپ اور کلائی پر فوکس کرنے کا مشورہ دیا اور اس کے ساتھ ہی ہدایت دی کہ ڈی کی ایک سائیڈ بند رکھ کر بولنگ کرو۔

بولنگ کوچ نے کہا کہ ایک سائیڈ پر بولنگ سے جسم پر زور آئے گا لیکن بعد میں عادت ہوجائے گی۔

وقار یونس نے مزید کہا کہ خود پر اعتماد رکھیں مضبوط بنیں کامیابی ملے گی۔

تازہ ترین