پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے جنوبی افریقہ کے یوان بوتھا کونیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
جنوبی افریقی کرکٹر کو مصباح الحق کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
یوان بوتھا اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے فیلڈنگ کوچ جبکہ ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے گذشتہ روز مصباح الحق سے راہیں جدا کرلی تھیں۔
اس حوالے سے جاری ایک بیان میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کی بطور ہیڈ کوچ معاہدے میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
ٹیم انتظامیہ نے کہا کہ مصباح الحق کی ٹیم سے مصروفیات، مفادات کے ٹکراؤ پر معاہدہ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ دو مرتبہ کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل فائیو کے لیے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔