کوئٹہ میں سوئی گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے، جبکہ کرنٹ لگنے کے باعث ایک نوجوان جان سے گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے جان محمد روڈ کے کوچہ شیر محمد کے ایک مکان میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے دو سگے بھائی اشفاق احمد اور مشتاق احمد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں بھائی پنجاب کے علاقے احمد پور شرقیہ کے رہائشی تھے اور مزدوری کیلئے کوئٹہ آئے ہوئے تھے۔
کوئٹہ کے علاقے اغبرگ میں کرنٹ لگنے سے 35 سالہ شخص محمد دین جاں بحق ہوگیا۔