پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری اور لاہور سے کوٹ مومن تک بند کردیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شرقپور میں دھند کے باعث 12 گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں نوجوان اور خاتون جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ سے پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ایم فور بند ہے جبکہ حد نگاہ کم ہونے کے باعث سیالکوٹ موٹروے کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔