• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری آواز ابھی بھی میرے وطن اور دین کیلئے ہے، رابی پیرزادہ

گزشتہ سال شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ  کہتی ہیں کہ اُنہوں نے میوزک چھوڈیا ہے لیکن اُن کی آواز آج بھی اُن کے وطن اور دین کے لیے ہے۔

رابی پیرزادہ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 145ویں یومِ پیدائش کے موقع پر اُنہیں خراجِ عیقدت پیش کرتے ہوئے اُن کے لیے اپنی سُریلی آواز میں ایک خصوصی نغمہ تیار کیا ہے۔

سابقہ گلوکارہ نے اپنے اس نئے نغمے کا یوٹیوب لنک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

ٹوئٹر پر یوٹیوب لنک شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ ’میں نے میوزک چھوڑا ہے مگر میری آواز ابھی بھی میرے وطن اور میرے دین کے لیے ہے۔‘

رابی پیرزادہ نے کہا کہ ’اس ویڈیو میں گلیمر اور فیشن تو نہیں ہے، مگر میرے قائد کی محبت ضرور ہے۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیں اپنا ایمان اور جزبہ واپس لانا ہے، ہمیں بدلنا ہے، جیسے ہم پہلے تھے۔‘

یاد رہے کہ اس سے قبل سابقہ گلوکارہ نے ٹوئٹر پر قائداعظم محمد علی جناح کے خاکے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’قائداعظمؒ نے ہمیشہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کی بات کی اور قرآن کریم کو پاکستان کا دستور قرار دیا۔‘

اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’اگر ہم پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے قائد کے فرمودات پر من و عن عمل درامد کرنا ہوگا۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں ایک آزاد وطن دینے والے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا  145 واں یوم ولادت منایا گیا تھا۔

تازہ ترین