لبنانی صدر جوزف خلیل عون کا کہنا ہے کہ ریاستی کنٹرول سے باہر ہتھیاروں کی موجودگی ناقابل قبول ہے، ہتھیاروں کو حکومتی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
لبنانی صدر کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں کی تحویل سے متعلق حزب اللہ سے مذاکرات کیے جائیں گے۔ حزب اللہ جنگجو فوج میں شامل ہو کر مختلف کورسز کاحصہ بن سکتے ہیں۔
لبنانی صدر جوزف عون کے مطابق حزب اللہ جنگجوؤں کو فوج میں علیحدہ یونٹ کے طور پر شامل نہیں کیا جائے گا۔