وزیر محنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پشاور میں کورونا وائرس کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پشاور کے 2 بڑے اسپتال بھر چکے ہیں، لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی چھوڑ دے، جو اپنی پارٹی متحد نہیں رکھ سکا،پی ڈی ایم کی پارٹیاں کیسے اکٹھا رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کا اصل امتحان سینٹ انتخابات کے اعلان پر شروع ہوگا، سینٹ انتخابات میں پتہ چل جائے گا کون کس کے ساتھ ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ بڑے ڈکٹیٹر ثابت ہوئے، تنقید برداشت کا حوصلہ نہیں۔