• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایم ڈی سندھ ٹورازم کیخلاف کرپشن ریفرنس، سماعت ملتوی

کراچی کی احتساب عدالت نے سابق ایم ڈی سندھ ٹورازم روشن علی قناصرو اور دیگر ملزمان کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی کر دی۔

ملزم سابق ایم ڈی سندھ ٹور ازم روشن قناصرو اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، ریفرنس کے شریک ملزم وقار شاہ عدالت میں پیش نہ ہو سکے، نیب کے تفتیشی افسر محمد کامران بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے نیب سے آئندہ سماعت پر ملزم وقار شاہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی جبکہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

کراچی کی احتساب عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے روشن قناصرو سمیت 8 ملزمان کی درخواستِ ضمانت مسترد کی تھی جس پر روشن علی قناصرو اور دیگر ملزمان نے سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر لی تھی۔

نیب پراسیکیوٹر کا اس حوالے سےکہنا ہے کہ سندھ میں ثقافت کی ترویج کا کام سونپا گیا لیکن کسی علاقےمیں کام نہیں کیا گیا، ملزمان نے قومی خزانے کو 4 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے۔

تازہ ترین