آج کل سوشل میڈیا پر اردو ادب کے نامور ادیبوں کی ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں سب اپنے اپنے اندازے لگا رہے ہیں کہ یہ شخصیات آخر ہیں کون؟
تصویر میں دائیں اے حمید ، اُن کے برابر میں منیر نیازی اشفاق احمد اور ابنِ انشا کھڑے ہیں۔
یہ نایاب تصویر وائی ایم سی ہال کے باہر 5 جون 1959 کی شام کو حلقہ ارباب ذوق کے سالانہ انیسویں اجلاس کے بعد کی یادگار ہے۔
ایک اور تصویر میں ابن انشا، قدرت اللہ شہاب، بانو قدسیہ اور اشفاق احمد موجود ہیں۔
ان نادر و نایاب تصاویر کو سوشل میڈیا پر اہلِ ذوق کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور اپنے پسندیدہ مصنفوں کے درجات کی بلندی کی دعائیں کی جارہی ہیں۔