• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم آئی آئی چندریگر کیساتھ بابائے قوم کی نایاب تصاویر

پاکستان کے چھٹے اور سابق وزیراعظم ابراہیم اسماعیل چندریگر کی پوتی عائشہ چندریگر نے اپنے دادا کے ہمراہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی نایاب تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

عائشہ چندریگر نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے 145ویں یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماضی کی کچھ قیمتی یادیں شیئر کی ہیں۔


مذکورہ تصویروں میں بانی پاکستان کے ساتھ اُن کی ہمشیرہ و مادرِ ملت فاطمہ جناح اور سابق وزیراعظم ابراہیم اسماعیل چندریگر بھی موجود ہیں۔

عائشہ چندریگر کی جانب سے بتایا گیا کہ پہلی تصویر اُس وقت کی ہیں جب قائداعظم محمد علی جناح 15 اگست 1947 کو پاکستان کی افتتاحی تقریب میں پہنچے تھے۔

اُنہوں نے بتایا کہ دوسری تصویر پاکستان کی پہلی کابینہ کے دوران لی گئی تھی۔

سابق وزیراعظم کی پوتی نے اپنے بابائے قوم اور اپنے دادا کو بہترین شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جناح کی سالگرہ کے موقع پر یہ تصاویر کتنی خوبصورت ہیں۔

خیال رہے کہ عائشہ چندریگر کراچی کی اینیمل ریسکیو تنظیم عائشہ چندریگر فاؤنڈیشن(اے سی ایف) کی بانی بھی ہیں۔

تازہ ترین